حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 171
171 ڈرائینگ ماسٹر لالہ مرلید ھر ضلع ہوشیار پور میں آریوں کے ایک مذہبی سکالر اور مدارالمہام لالہ مرلیدھر تھے جو آریہ سماج کے بڑے ہی سرگرم عمل رکن تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب پسر موعود کے متعلق پیشگوئی کی اشاعت کے بعد چند دنوں کیلئے ہوشیار پور میں قیام فرما ہوئے تو اس دوران لالہ مرلید ھر سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک مذہبی مناظرہ بھی عمل میں آیا جس کی تفصیل آپ نے اپنی معرکۃ الآراء کتاب ”سرمہ چشم آریہ میں تحریر فرما دی ہے۔اس مناظرہ میں ہونے والی بحث کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لالہ مرلید ھر کو قرآن اور وید کے مقابلہ پر مبنی درج ذیل چیلنج فرمائے۔روحوں کے متعلق آریوں کا یہ عقیدہ ہے کہ روحیں غیر مخلوق اور غیر محدث چیز ہیں۔آریوں کے اس عقیدہ کے خلاف حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ چیلنج دیا کہ اس عقیدہ کا ویدوں سے اثبات کیا جائے۔چنانچہ آپ نے فرمایا۔اگر ماسٹر صاحب کا دید بھی کچھ علم الہی رکھتا ہے تو انہیں لازم ہے کہ اس وقت بمقابلہ قرآن شریف کے وید کے وہ دلائل عقلیہ پیش کریں جن کی رو سے غیر مخلوق اور غیر محدث ہو نا روحوں کا ثابت ہوتا ہے بلکہ اس جگہ ہم مکرر گذارش کرنا چاہتے ہیں کہ بہتر یوں ہے کہ ماسٹر صاحب بغرص مقابلہ وموازنہ فلسفہ وید و قرآن شریف ہم کو اجازت دیں کہ تاہم ایک علیحدہ رسالہ روحوں کی مخلوقیت اور ان کی خواص اور قوتوں اور طاقتوں کے بارے میں اور دیگر نکات اور لطائف علم روح کے متعلق اس شرط سے لکھیں کہ کسی بات اور کسی دلیل کے بیان کرنے میں بیانات قرآنی سے باہر نہ جائیں یعنی وہی دلائل و براہین مخلوقیت ارواح پیش کریں جو قرآن شریف نے آپ پیش کئے ہیں اور وہی دقائق و معارف علم روح لکھیں جو قرآن شریف نے خود لکھے ہیں۔