حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 140
140 بارے میں براہین احمدیہ میں درج ہو چکی تھی میں صرف اکیلا تھا۔تو اب قسم کھاوے کہ کیا یہ پیشگوئی اس نے پوری ہوتی دیکھ لی یا نہیں؟ اور قسم کھا کر کہے کہ کیا اس کے نزدیک یہ کام انسان سے ہو سکتا ہے کہ اپنی ناداری اور گمنامی کے زمانہ میں دنیا کے سامنے قطعی اور یقینی طور پر یہ پیشگوئی پیش کرے کہ خدا نے مجھے فرمایا ہے کہ تیرے پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ تو گمنام نہیں رہے گا۔لاکھوں انسان تیری طرف رجوع کریں گے۔اور کئی لاکھ روپیہ تجھے آئے گا۔اور قریبا تمام دنیا میں عزت کے ساتھ تو مشہور کیا جائے گا۔اور پھر اس پیشگوئی کو خدا پوری کر دے۔حالانکہ وہ جانتا ہے کہ اس نے مجھ پر افتراء کیا ہے اور جھوٹ بولا ہے اور جھوٹ کی نجاست کھائی ہے۔اور نیز خدا اپنی پیشگوئیوں کے موافق ہر ایک مزاحم کو نامراد ر کھے اور لالہ شرمیت قسم کھا کر کہے کہ اس نے یہ پیشگوئی پوری ہوتی دیکھ لی یا نہیں ؟ اور کیا اس کے پاس کوئی ایسی نظیر ہے کہ کسی جھوٹے نے خدا کا نام لے کر ایسی پیشگوئی کی ہو اور وہ پوری ہوگئی ہو۔اور چاہئے کہ اس کی نظیر کو پیش کرے۔“ انجام آتھم میں فرمایا۔قادیان کے آریہ اور ہم۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۳۴) دنیا میں تم کوئی ایسی کتاب دکھا نہیں سکتے جس میں صاف اور بے تناقض لفظوں میں یہ کھلا کھلا دعوئی ہو کہ یہ خدا کی کتاب ہے حالانکہ اصل میں وہ خدا کی کتاب نہ ہو بلکہ کسی مفتری کا افتراء ہو اور ایک قوم اس کو عزت کے ساتھ مانتی چلی آئی ہو۔“ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلدا اصفہ ۶۳ ۶۴ ح)