حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 79
79 دریافت کی تو انہوں نے اس سے انکار کیا۔اور ان کے بیان سے معلوم ہوا کہ اس مدح و تائید کے صلہ میں کادیانی نے کسی خوبصورت عورت سے نکاح کرا دینے کا وعدہ دیا تھا۔وہ اس وعدہ کے بھروسہ پر قادیان چار مہینہ کے قریب رہے۔اس عرصہ میں کادیانی نے ان سے عربی میں نثر و نظم میں بہت کچھ لکھوایا اور گو دودھ بالائی آم مرغ کھلانے سے ان کی اچھی مدارات کی مگر ان کے اصل مطلوب نکاح سے ان کو محروم رکھا اور وہ وعدہ پورا نہ کیا۔ایک عورت فاحشہ سے ان کا نکاح کروانا چاہا مگر اس کے فاحشہ ہونے کا ان کو علم ہو گیا۔اس لئے اس کے نکاح سے انہوں نے انکار کیا اور دو تین عورتیں اور ان کو دکھا ئیں مگر وہ خوبصورت نہ ہونے کی وجہ سے ان کو پسند نہ آئیں۔آخر وہ قادیان سے سخت ناراض ہو کر چلے گئے۔جاتے ہوئے خاکسار کو ملے تو کادیانی پر بہت ناراضگی ظاہر کرتے تھے اور یہ کہتے تھے اب میں رسالہ موسومہ بکرامات کا دیانی لکھوں گا۔اس میں کا دیانی کی مکاری کا خوب اظہار کروں گا۔اور انہوں نے مجھ سے اس امر کی درخواست کی کہ میں ان کی یہ سرگزشت و پرحسرت کیفیت مشتہر کر دوں اور اس پر کادیانی کی اس بے وفائی اور وعدہ خلافی پر افسوس ظاہر کروں۔اس درخواست کی وجہ سے یہ چند سطور لکھے گئے ہیں اور نیز اس سے عامہ خلائق کی ہدایت و صیانت مقصود مد نظر ہے تاعام لوگ کا دیانی کے دام فریب سے واقف ہو جائیں اور اس کے دام سے اپنے آپ کو بچالیں۔اس مضمون کے لکھے جانے کے بعد ہم نے سنا ہے کہ کادیانی کے پروردہ پیر ومرشد وحبیب ظاہر مرید حکیم نورالدین بھیروی نے شامی کا نکاح کہیں کرا دیا ہے اور اس خبر کے سننے سے ہم کو خوشی ہوئی اور افسوس۔نیز خوشی اس لئے کہ مظلوم شامی کی حق رسی ہوئی۔افسوس اس لئے کہ اب شامی صاحب کی طرف سے رسالہ "کرامات کادیانی“ کی اشاعت چندے