حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 76
76 مخالفت کیلئے اٹھے ہیں اس کی مثل طلب کریں۔چنانچہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت ہی تضرع اور خشوع و خضوع سے دعا کی یہاں تک کہ قبولیت دعا کے آثار ظاہر ہوئے۔چنانچہ آپ نے فرمایا۔اور مجھے اس کتاب کی تالیف کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق بخشی گئی۔سو میں تکمیل ابواب اور اس کی طبع کے بعد اسے اس کی طرف بھیجوں گا۔اگر مدیر المنار نے اس کا اچھا جواب دیا اور عمدہ رڈ لکھا تو میں اپنی کتابیں جلا دوں گا اور اس کی قدم بوسی کروں گا اور اس کے دامن سے وابستہ ہو جاؤں گا اور پھر دوسرے لوگوں کو اس کے پیمانہ سے ناپوں گا۔سو میں پروردگار جہان کی قسم کھاتا ہوں اور اس قسم کے عہد کو پختہ کرتا (الھدی۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۶۴،۴۶۳) ہوں۔“ مگر ساتھ ہی یہ پیشگوئی بھی فرمائی۔ام لــه فـي البراعة يـد طـولـى سيهزم فلا يرى۔نبأ من الله الذى يعلم السر واخفى۔“ (الهدى۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۶۵ ) یعنی کیا مدیر المنار کو فصاحت و بلاغت میں بڑا کمال حاصل ہے؟ وہ یقیناً شکست کھائے گا اور میدان مقابلہ میں نہ آئے گا۔یہ پیشگوئی اس خدا کی طرف سے ہے جو نہاں در نہاں باتوں کا علم رکھتا ہے۔مدیر المنار کے علاوہ دوسرے علماء وادباء سے متعلق بھی فرمایا۔ام يزعمون انهم من اهل اللسان سيهزمون ويولون الدبر عن الميدان الهدى۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۶۸) یعنی کیا وہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ اہل زبان ہیں۔عنقریب وہ شکست کھائیں گے اور میدان سے پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔