حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 34 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 34

34 کرو کہ کس حدیث میں ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تھے۔ہائے افسوس اسقدر جھوٹ اور افترا۔اے لوگو! کیا تم نے مرنا نہیں۔کیا کبھی بھی قبر کا منہ نہیں دیکھو گے۔از افتراء و کذب شاخوں شدست دل داند خدا کہ زمیں غم دیں چوں شدست دل ہیم عیاں نشد که شمارا بکینه ام زینساں چرا دلیر و دگر گوں شدست دل تحفه غزنویہ۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۲) اے مولوی صاحبان فضولی کو چھوڑو اور مجھے کوئی ایک ہی حدیث ایسی دکھلاؤ کہ جو صحیح ہو اور جو مسیح کا خا کی جسم کے ساتھ زندہ اٹھایا جانا اور اب تک آسمان پر زندہ ہونا ثابت کرتی ہو اور تواتر کی حد تک پہنچی ہو اور اس مقدار ثبوت تک پہنچ گئی ہو جو عند العقل مفید یقین قطعی ہو جاوے اور صرف شک کی حد تک محدود نہ رہے۔(ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸۸) حیات مسیح اور 20 ہزار روپیہ کا چیلنج پہلے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی صحیح حدیث سے حضرت عیسی کا آسمان پر چڑھنا اور واپس اترنا ثابت کرنے کا چیلنج دیا تھا۔اب اس چیلنج میں صحیح کی شرط کو اڑا کر صرف کسی وضعی حدیث سے ہی حضرت عیسی کا جسم عصری کے ساتھ آسمان پر جانا اور پھر واپس اترنا ثابت کرنے کا چیلنج دیا ہے۔چنانچہ فرمایا۔غرض ان لوگوں نے یہ عقیدہ اختیار کر کے چار طور سے قرآن شریف کی مخالفت کی ہے۔اور پھر اگر پوچھا جائے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے جسم عصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گئے تھے؟ تو نہ کوئی آیت پیش کر سکتے ہیں اور نہ کوئی حدیث دکھلا سکتے ہیں۔صرف نزول کے لفظ کے ساتھ اپنی طرف سے