حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات

by Other Authors

Page 33 of 439

حضرت مسیح موعودؑکے چیلنج اور ردّعمل و نتائج و اثرات — Page 33

33 ۲۔ایسا قطعی ثبوت اور دلیل جو تاویل طلب آیات اور احادیث پر مشتمل ہومگر تحقیقی لحاظ سے وہ احادیث صحیح اور درست ہوں۔۳۔ایسا ظنی ثبوت یا دلیل جو واضح طور پر خبر احاد کی طرح ہو بوجہ قلت قوت اور یکتا ہونے کے لحاظ سے۔۴۔ایسا ظنی ثبوت اور دلیل جوظن پر مبنی ہو اور جوخبر واحد کی طرح ہو جس کے اندر کئی معانی پائے جائیں اور اشتباہ کا پہلو اپنے اندر رکھتا ہو۔فرمایا۔حیات مسیح اور ہزار روپیہ کا چیلنج ”وہ لوگ بڑی غلطی پر ہیں جو یہ گمان کرتے ہیں کہ حضرت عیسی مسیح جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا اور جسم عنصری کے ساتھ نازل ہوگا۔یادر ہے کہ یہ خیال سراسر افتراء ہے۔حدیثوں میں اس کا نام ونشان نہیں۔اگر کسی حدیث رسول اللہ ہے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی جسم عصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا تھا اور پھر کسی وقت جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر سے نازل ہوگا اور چڑھنا اور اتر نا دونوں امر جسم عصری کے ساتھ کسی حدیث سے ثابت ہو جا ئیں تو مجھے خدا تعالی کی قسم میں ایسی صحیح حدیث پیش کرنے والے کو ہزار روپیہ انعام دوں گا۔مجموعہ اشتہارات جلد اصفحه ۳۱۸ /ح) کسی ایسی حدیث لانے کا چیلنج جس میں بجسم عنصری آسمان پر جانے کا ذکر ہو۔پس اگر تم اس جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اتر نہیں کرتے تو بتلا ؤ اور پیش