چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 29 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 29

29 یعنی آنحضرت صلی علیہ یکم کی بعثت سے مطلق نبوت ختم نہیں ہوئی بلکہ صرف شریعت والی نبوت بند ہوئی ہے۔“ حضرت شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی ( وفات ۱۰۳۴ھ) جو اسلام کے مجد دین میں نہایت ممتاز حیثیت کے مالک ہیں فرماتے ہیں۔حصول کمالات نبوت مرتابعان را بطریق تبعیت و وراثت بعد از بعثت خاتم الرسل على جميع الانبياء و الرسل الصلوة و التحيات منافى ختمیت او نیست عليه وعلى آله الصلوة والسلام فَلَا تَكُن مِّنَ الْمُمْتَرِينَ المكتوبات الربانیہ جلد نمبر ا مکتوب نمبر 301 الی مولانا امان الله فی بیان قرب النبوة ) یعنی آنحضرت صلی ایام کے بعد آپ کے متبعین کے لئے آپ کی پیروی اور ورثہ میں نبوت کے کمالات کا حصول آپ کے خاتم النبیین ہونے کے منافی نہیں ہے۔پس تو اس بات میں شک کرنے والوں میں سے مت بن۔“ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مجدد صدی دواز دہم (ولادت ۱۱۴ اھ وفات ۷۶ا اھ ) جن کے علم و فضل اور علو مرتبت کا سکہ دنیاما نتی ہے فرماتے ہیں۔حيمَ بِهِ النَّبِيُّون الى لا يُوجَدُ بَعْدَهُ مَنْ يَأْمُرُهُ اللهُ سُبْحَانَهُ بِالشَّرِيعَ عَلَى النَّاسِ تفهيمات الهيه ، ذکر سیدنا محمد : تفهیم نمبر 54 جلد 2 صفحه85 ) یعنی آنحضرت صلی للی علم پر نبوت کے ختم ہونے کے یہ معنی ہیں کہ آپ کے بعد کوئی ایسا شخص نہیں آسکتا جسے خدا تعالیٰ کوئی نئی شریعت دے کر مبعوث کرے۔“