چالیس جواہر پارے — Page 61
61 13 چھوٹوں پر رحم کرو اور بڑوں کے حق کو پہچانو عن عبد الله بن عمر و۔۔۔عن النبي صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ لَمْ يركم صَغِيرَنَا، وَيَعْرِفُ حَقَ كَبِيرِ نَا فَلَيْسَ مِنَّا۔(سنن أبي داود كتاب الادب، باب فى الرحمة) ترجمہ : عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی العلیم فرماتے تھے کہ جو شخص ہم میں سے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہم میں سے بڑوں کا حق نہیں پہچانتا اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔تشریح: اس حدیث میں باہمی تعلقات کا ایک لطیف گر بیان کیا گیا ہے۔دنیا میں اکثر فسادات اور جھگڑے اس لئے ہوتے ہیں کہ بڑے لوگ چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور رحم کا سلوک نہیں کرتے اور چھوٹے لوگ بڑوں کے واجبی احترام سے غافل رہتے ہیں اور اس طرح ایک ناگوار طبقاتی کش مکش کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔اسلام نے ایک طرف تو سرکاری