چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 47 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 47

47 9 جو بات اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی اپنے بھائی کے لئے پسند کرو عنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ (صحيح البخاري كتاب الايمان، باب من الايمان ان يحب لاخيه ما يحب لنفسه) ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علی کرم فرماتے تھے کہ مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی شخص سچا مومن نہیں سمجھا جا سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہی بات پسند نہیں کر تاجو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔تشریح: یہ حدیث اسلامی اخوت کا حقیقی معیار پیش کرتی ہے۔سب سے پہلے قرآن شریف نے تمام مسلمانوں کو انّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ ( یعنی تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں) کہہ کر بھائی بھائی بنایا اور اس کے بعد ہمارے آقا صلی الی مریم نے وہ الفاظ فرما کر جو اس حدیث 1 : الحجرات: 11