چالیس جواہر پارے — Page iii
بِسْمِ الله الرحمن الر پیش لفظ اللہ تعالیٰ نے جوامع الکلم حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں شہادت دی کہ وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحى (النجم (۴-۵) یعنی یہ پاک نبی اپنی خواہش نفس سے کلام نہیں کرتا بلکہ یہ تو ایک وحی ہے جو اتاری جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے محبوب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک کلمات احادیث کی مختلف کتب میں محفوظ ہیں۔کتاب چالیس جواہر پارے حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی مرتب کردہ ہے جس میں آپ نے علم حدیث کا بنیادی تعارف بیان فرمانے کے بعد حضرت محمد مصطفیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس احادیث مع ترجمہ و تشریح درج فرمائی ہیں۔مکرم محمد فراز مجو کہ صاحب اور مکرم عبد القدیر قمر صاحب نے حوالہ جات مکمل کرنے نیز مکرم صباحت احمد چیمہ صاحب نے کتاب کو فائنل کرنے کے کام میں مدد کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو اس کا اجر عطا فرمائے۔آمین یہ تمام احادیث مختصر لیکن نہایت جامع معانی رکھنے والی ہیں۔احباب کو چاہیے کہ ان کو یاد کرنے کی بھی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو بھی یہ کتاب پڑھائیں۔اس کتاب کو انگلستان سے طبع کر وایا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی طباعت ہر لحاظ سے مبارک اور مفید ثابت فرمائے۔آمین منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف جون ۲۰۲۱ء