چالیس جواہر پارے — Page 162
162 خاتمہ اور دعا دنیا سے میرا یہ خطاب ختم ہو الیکن انسان صرف ایک جسم تیار کر سکتا ہے۔اس جسم کے اندر روح ڈالنا خدا کا کام ہے۔پس دنیا کے خطاب کے بعد میں اپنے آسمانی آقا سے جو ساری خوبیوں کا جامع اور ساری طاقتوں کا مالک ہے عرض کرتا ہوں کہ اے میرے آقا ! میں نے اپنی طرف سے خلوص دل اور پاک نیت کے ساتھ تیرے مقدس رسول (فداہ نفسی) کی یہ چالیس حدیثیں مختلف کتابوں سے جمع کر کے مرتب کی ہیں مگر تیری نصرت اور تیری رحمت کے بغیر میرا یہ کام اس برکت کو حاصل نہیں کر سکتا جو تیری طرف سے آسمان کی بلندیوں سے نازل ہوتی اور مردہ جسموں میں جان ڈالتی اور خاک کے ذروں کو چمکتے ہوئے ستارے بنا دیتی ہے۔پس اے میرے آقا! تو اب اپنے فضل و کرم سے ایسا کر کہ میری یہ مختصر سی تصنیف تیری از لی اور ابدی برکتوں سے حصہ پائے اور تیرے مقدس رسول کا یہ کلام پاک اس رسالہ کے پڑھنے والوں کے دلوں میں نور اور دماغوں میں روشنی اور جوارح میں برکت پیدا کرنے کا موجب ہو۔اس کے ذریعہ افراد اور خاندان اپنی اصلاح کا رستہ پائیں اور قومیں اور ملتیں عروج اور ترقی کی طرف قدم بڑھانے میں مدد حاصل کریں کیونکہ گو بظاہر یہ الفاظ سادہ ہیں لیکن اگر غور کیا جائے تو ان کے اندر اصلاح اور ترقی کے بے شمار رستے مخفی ہیں اور اے میرے خالق و مالک خدا! تو مجھے بھی اپنے فضل و رحمت کے سایہ میں جگہ دے اور اپنے حبیب پاک کی اس محبت