چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 158 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 158

158 40 ہر حکمت کی بات مومن کی اپنی ہی کھوئی ہوئی چیز ہے عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الكَلِمَةُ الحِكْمَةُ ضَالَةُ المُؤْمِنِ فَحَيْثُ وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُ بِهَا۔(سنن الترمذی ابواب العلم باب ما جاء في فضل الفقه على العبادة) ترجمہ : ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا یکم فرمایا کرتے تھے کہ حکمت اور دانائی کی بات تو مومن کی اپنی ہی کھوئی ہوئی چیز ہوتی ہے اسے چاہیے کہ جہاں بھی اسے پائے لے لے کیونکہ وہی اس کا بہتر حق دار ہے۔تشریح: یہ لطیف حدیث جو میرے اس انتخاب کی آخری حدیث ہے علم کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ بتاتی ہے۔علم ایسی چیز نہیں ہے کہ وہ صرف درس گاہوں میں شامل ہو کر یا مسجد کے خطبات سن کر یا عالموں کی مجلس میں بیٹھ کر یا اخبار پڑھ کر یا کتابوں کا مطالعہ کر کے ہی حاصل ہو سکے بلکہ وہ ایک بہت وسیع چیز ہے جسے آنکھیں اور کان کھول کر زندگی گزار نے والا انسان صحیفہ عالم کی ہر سختی سے حاصل کر سکتا ہے۔علم کا شوق رکھنے والے انسان کے لئے زمین