چالیس جواہر پارے — Page 143
143 36 اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے عنْ عَبْدِ الله بْنِ عُمَرَ أَن رَسُولَ الله صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ عَلى المنير۔وَهُوَ يَذْكُرُ الصَّدَقَةَ، وَالتَّعَقُفَ عَنِ الْمَسْأَلَةِ : اليَدُ العُلْيَا خَيْرُ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَ۔(موطا امام مالك كتاب الصدقة باب ما جاء من التعفف عن المسألة) ترجمہ : عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی الیم نے منبر پر چڑھ کر خطبہ دیا اور اس میں ایک طرف صدقہ و خیرات کی اور دوسری طرف سوال سے بچنے کی نصیحت فرمائی اور فرمایا۔اوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے۔“ تشریح: غربت اور فقر کے تمام امکانی خطرات میں سب سے زیادہ سنگین پہلو دنائت اور پست خیالی اور دوسروں کے سہارے پر زندگی گزارنے کی عادت ہے جو اکثر غریبوں میں پیدا ہو جاتی ہے۔جب ایک غریب انسان امیروں کی فارغ البالی کی طرف دیکھتا ہے تو ایک طرف اس کے اندر پست خیالی اور احساس کمتری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور دوسری طرف وہ اپنی حالت کو بہتر بنانے کے لئے متمول لوگوں سے سوال کرنے کا عادی ہو جاتا ہے۔ہمارے آقا آنحضرت علی ایم کی دور بین نظر نے غریب کے اس امکانی خطرہ کو دیکھا اور آپ کی روح اس