چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 121 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 121

121 29 احساس کمتری ایک سخت مہلک احساس ہے عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا قَالَ الرَّجُلُ هَلَكَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ (صحیح مسلم کتاب البر والصلة باب النهي عن قول هلك الناس) ترجمہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ا لم فرماتے تھے کہ جب کوئی شخص دوسرے لوگوں کے متعلق کہتا ہے کہ وہ ہلاک ہو گئے تو ایسا شخص خود یہ بات کہہ کر انہیں ہلاک کرتا ہے ( یا یہ کہ ایسا شخص خود ان سے زیادہ ہلاک شدہ ہوتا ہے)۔تشریح: یہ حدیث ایک عظیم الشان نفسیاتی نکتہ پر مبنی ہے جسے آج کل کی اصطلاح میں احساس کمتری (انفیری آریٹی کا مپلکس) یا شکست خوردہ ذہنیت (ڈیفی ٹسٹ ٹنڈ نسی) کا نام دیا جاتا ہے۔آنحضرت لیلی لی یکم فرماتے ہیں کہ لوگوں کے دلوں میں امید و رجا اور خود اعتمادی اور عزت نفس کے جذبات کو بیدار کر کے اوپر اٹھانے اور بلند کرنے کی کوشش کرونہ کہ احساس کمتری اور شکست خوردہ ذہنیت کے ذریعہ مایوسی اور پست ہمتی پیدا کر کے انہیں قعر مذلت میں گرانے کا رستہ کھولو۔جو شخص لوگوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں اور کمزوریوں پر واویلا