چالیس جواہر پارے — Page 77
77 نہیں دیتا کیونکہ وہ مفلس اور تنگ دست ہے اور تمہارے اخراجات برداشت نہیں کر سکے گا اور نہ میں فلاں شخص کے متعلق مشورہ دے سکتا ہوں کیونکہ اس کے ہاتھ کا ڈنڈا ہر وقت ہی اٹھا رہتا ہے۔ہاں فلاں شخص کے ساتھ شادی کر لو وہ تمہارے مناسب حال ہے ' اور ایک تیسرے موقع پر آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ قبیلہ قریش کی عورتیں خاوند کی وفادار اور اولاد پر شفقت کے حق میں اچھی ہوتی ہیں 2 اور ایک چوتھے موقع پر آپ نے فرمایا کہ حتی الوسع زیادہ اولاد پیدا کرنے والی عورتوں کے ساتھ شادی کرو تا کہ میں قیامت کے دن اپنی امت کی کثرت پر فخر کر سکوں۔الغرض آپ نے اپنے اپنے موقع پر اور اپنی اپنی حدود کے اندر بعض دوسری باتوں کی طرف بھی توجہ دلائی ہے لیکن جس بات پر آپ نے خاص زور دیا ہے وہ یہ ہے کہ ترجیح بہر حال دین اور اخلاق کے پہلو کو ہونی چاہیے ورنہ تم اپنے ہاتھوں کو خاک آلود کرنے کے خود ذمہ دار ہو گے۔یہ وہ زریں تعلیم ہے جس پر عمل کر کے مسلمانوں کے گھر برکت و راحت کا گہوارہ بن سکتے ہیں۔کاش وہ اسے سمجھیں۔1 : ابو داؤد کتاب الطلاق باب فى نفقة المبتوتة 2 : بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب قولہ تعالیٰ اذ قالت الملائكة یا مریم ان اللہ یبشرک بکلمة 3 : ابو داؤد کتاب النکاح باب النهي عن تزويج من لم يلد من النساء