چالیس جواہر پارے

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 147 of 178

چالیس جواہر پارے — Page 147

147 37 اپنے وارثوں کو اپنے پیچھے اچھی حالت میں چھوڑو عَن سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُني وأنا يمكةَ۔۔قَالَ۔۔إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ فِي أَيْدِيهِمُ (صحيح البخاری کتاب الوصايا باب ان يترك ورثته اغنياء خير من ان يتكففوا الناس) ترجمہ: سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں مکہ میں بیمار ہوا اور رسول اللہ میری عیادت کے لئے تشریف لائے تو مجھ سے فرمایا کہ اگر تم اپنے پیچھے اپنے وارثوں کو غنی چھوڑ کر جاؤ تو یہ اس سے بہتر ہے کہ تم انہیں ایسی حالت میں چھوڑو کہ وہ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔تشریح: یہ الفاظ آنحضرت صلی علیم نے اس وقت فرمائے تھے جب کہ آپ کے مقرب صحابی سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ مکہ کے سفر کے دوران بیمار پڑ گئے اور انہوں نے یہ خیال کر کے کہ شاید میری وفات قریب ہے۔آنحضرت صلی الہ ظلم کے سامنے خواہش ظاہر کی