بیاضِ نورالدّین — Page 305
مجربات نوردین فائدة حصہ دوم چونکہ سیماب لینے پارہ مرض آتشک کی خاص دوا مانی جاتی ہے اگر پارے کو فاوز ہر آتشک کہیں تو بجا ہے۔قریب قریب ساری دنیا کے اخبار اسی دوار کو آتشک کی خاص دوا مانتے ہیں۔چنانچہ مرض آتشک کے ہزاروں مجربه و دید کی یا یونانی نسخہ جات میں خالص پارہ یا پارے کے مرکبات مثل رسکیور - دار چکنا یا شنگرف وغیرہ ہی ہوتے ہیں۔مگر جوابات کیہ وتحقیقات مزیدہ سے یہ بات البتہ معلوم ہوئی ہے کہ آتشک کے درجہ اول دوم میں تو وا تھی پار ابا اسکے مرکبات بہایت مفید ہیں۔لیکن آتشک کے دیر ہوم میں پوٹاسی آئیو ڈائیڈ اکسیر کا حکم رکھتی۔: