بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 46 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 46

حضور لم نے فرمایا کہ لوگوں میں سے انبیاء پر سب سے زیادہ آزمائشیں آتی ہیں پھر رُتبہ کے مطابق درجہ بدرجہ باقی لوگوں پر آزمائش آتی ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے کسی آدمی کو حضور ا م سے زیادہ درد میں مبتلا نہیں دیکھا۔چنانچہ ہم جانتے ہیں کہ آپ ال ایم کے کئی بچے فوت ہوئے، حالانکہ صرف ایک بچہ کی وفات کا دکھ ہی بہت بڑا دکھ ہوتا ہے۔پس دنیوی تکالیف اور آزمائشوں میں بہت سی الہی حکمتیں مخفی ہوتی ہیں، جن تک بعض اوقات انسانی عقل کی رسائی ممکن نہیں ہوتی۔پس انسان کو صبر اور دعا کے ساتھ ان کو برداشت کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ بعض وقت مصلحت الہی یہی ہوتی ہے کہ دنیا میں انسان کی کوئی مراد حاصل نہیں ہوتی۔طرح طرح کے آفات، بلائیں، بیماریاں اور نامر ادیاں لا حق حال ہوتی ہیں مگر ان سے گھبرانا نہ چاہیے۔“ (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 23، ایڈیشن 2016ء) (قسط نمبر 18، الفضل انٹر نیشنل 16 جولائی 2021ء صفحہ 11) 46 46