بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 282 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 282

خطبات جمعہ سوال: اسی ملاقات میں ایک اور طفل نے عرض کیا کہ حضور اپنے خطبات جمعہ کی تیاری کس طرح کرتے ہیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سوال کے جواب میں فرمایا: جواب: بعض ریسرچ والے مضامین ہوتے ہیں۔مثلاً آج کل میں صحابہ کی ہسٹری بیان کر رہا ہوں۔اس میں جو ریسر چ والی ٹیم میرے ساتھ ہے وہ حوالے وغیرہ نکال کے مجھے دیتے ہیں۔لیکن بعض ایسے خطبات جو عموماً تحریک جدید پہ ، وقف جدید پہ یا تربیت پہ میں دیتا ہوں اس کے لئے میں خود کوئی نہ کوئی قرآنی آیت لے کے اور پھر اس کی تشریح اور تفسیر کرنے کے لئے میں خود اپنے ہاتھ سے سارے حوالے تیار کر لیتا ہوں۔اس میں بھی اگر کوئی حوالے لینے ہوں تو یہ ریسرچ ٹیم میری مدد کر دیتی ہے۔بعض دفعہ میں خود ہی سارے حوالے نکال لیتا ہوں اور بعض دفعہ میں اپنی ٹیم سے کہتا ہوں کہ مجھے فلاں فلاں ریفرنس نکال کے دیدو۔پھر میں خطبہ جمعہ تیار کر لیتا ہوں۔(قسط نمبر 22، الفضل انٹر نیشنل 05 نومبر 2021ء صفحہ 11) 282