بنیادی مسائل کے جوابات — Page 104
لیکن نماز تراویح چونکہ نفلی نماز ہے اور اس کے لئے کوئی ایسی شرط نہیں کہ تمام لوگ ضرور اس میں شامل ہوں۔بلکہ جو آسانی سے اس میں شامل ہو سکے اسے شامل ہونا چاہیے اور جسے کوئی عذر ہو وہ بے شک شامل نہ ہو۔اس میں کوئی حرج نہیں۔دوسرا نماز تراویح کا آغاز حضرت عمررؓ کے عہد خلافت میں ہوا اور آپ نے خاص طور پر قرآن کریم کی قراءت کے لئے ہی اس کو جاری فرمایا تھا۔اس لئے اس میں نسبتاً لمبی قراءت ہونی چاہیئے اور اگر ممکن ہو تو رمضان المبارک میں نماز تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل کرنی چاہیئے۔(قسط نمبر 20، الفضل انٹر نیشنل 10 ستمبر 2021ء صفحہ 11) 104