بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 11 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 11

آن لائن سسٹم کے تحت نماز سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ خاکسار کی ملاقات مؤرخہ 13 اپریل 2021ء میں خادم کے عرض کرنے پر کہ کیا کسی آن لائن سسٹم کے تحت نماز تراویح ادا کی جا سکتی ہے ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے رہنمائی فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: جواب: اگر مسجد اور اس کے عقب میں گھر ایک ہی Location میں ہوں جیسا کہ اسلام آباد یوکے کے نئے مرکز احمدیت میں مسجد مبارک اور اس کے عقب میں کارکنان کے گھر ہیں تو لاؤڈ سپیکر اور ایف اور ایف ایم ریڈیو وغیرہ کے مواصلاتی ذریعہ سے جس کے منقطع ہونے کے بہت کم ام<mark>کانا</mark>ت ہوتے ہیں صرف مجبوری کی حالت میں جیسا کہ آجکل کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مجبوری ہے، نماز تراویح اور دیگر نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں۔لیکن اگر مسجد اور م<mark>کانا</mark>ت الگ الگ Locations میں ہوں یا م<mark>کانا</mark>ت مسجد کے آگے ہوں تو ایسے گھروں کے مقیم اس طرح مسجد میں ہونے والی نمازوں کی اقتدا میں نمازوں کی ادائیگی نہیں کر سکتے۔بلکہ وہ اپنے اپنے گھروں میں اپنی باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں۔(قسط نمبر 15 ، الفضل انٹر نیشنل 21 تا 31 مئی 2021ء ( خصوصی اشاعت برائے یوم خلافت) صفحہ 24 11