بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 605 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 605

وضو سوال: ایک دوست نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تحریر کیا کہ اگر ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جائے تو کیا نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنے سے پہلے استنجا کرنا ضروری ہوتا ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مکتوب مؤرخہ 22 جولائی 2021ء میں اس مسئلہ کا درج ذیل جواب ارشاد فرمایا: جواب: حضور ایلم کے اسوہ سے یا جہاں حضور اللم نے وضو کی تفصیلات بیان فرمائی ہیں، ان میں کہیں پر بھی وضو سے پہلے استنجا کرنے کا ذکر نہیں ہے۔اس لئے صرف ہوا خارج ہونے سے وضو ٹوٹنے پر نماز کے لئے دوبارہ وضو کرتے وقت وضو سے پہلے استنجا کرنے کی ضرورت نہیں۔البتہ اگر اخراج ریح کے ساتھ غلاظت یا پیشاب بھی نکل جائے تو پھر وضو سے پہلے استنجا کرنا ضروری ہے تا کہ اخراج ریح کے ساتھ جو کندگی نکلی ہے پہلے اسے دھویا جاسکے۔ورنہ ایک دفعہ قضائے حاجت سے فارغ ہو کر استنجا کر کے جب وضو کر لیا جائے تو اس کے بعد صرف ہوا کے خارج ہونے پر وضو تازہ کرتے وقت استنجا کرناضروری نہیں۔(قسط نمبر 38، الفضل انٹر نیشنل 22 جولائی 2022ء صفحہ 10) 605