بنیادی مسائل کے جوابات — Page 587
لئے ایسی کوئی ممانعت نہیں۔البتہ جب سورج طلوع ہو رہا یا سورج عین سر پر ہو یا سورج غروب ہو رہا ہو تو ان تین اوقات میں حنفی، مالکی، اور حنبلی فقہاء کے نزدیک بغیر کسی مجبوری یا عذر کے نماز جنازہ ادا کر نا پسندیدہ نہیں۔جبکہ شافعیہ کے نزدیک کسی وقت میں بھی نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے۔(قسط نمبر 51، الفضل انٹر نیشنل 25 مارچ 2023ء صفحہ 4) 587