بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 572 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 572

حضور الم نے بیٹھ کر نماز پڑھی اور آپ کی اقتداء میں صحابہ نے کھڑے ہو کر نماز ادا کی اور آپ نے انہیں بیٹھنے کا ارشاد نہیں فرمایا۔اور چونکہ حضور ام کے آخری فعل سے سند لی جاتی ہے اور حضور الم کا آخری فعل یہی ہے کہ اگر امام اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھے تو مقتدی کھڑے ہو کر نماز پڑھیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس بارہ میں فرماتے ہیں: چونکہ مجھے نقرس کا دورہ ہے۔اس لئے میں خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر نہیں پڑھا سکتا۔اسی طرح نماز بھی کھڑے ہو کر نہیں پڑھا سکتا۔رسول کریم م کا ابتداء میں یہ حکم تھا کہ جب امام کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھا سکے تو مقتدی بھی بیٹھ کر نماز پڑھا کریں لیکن بعد میں خدا تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت آپ نے اس حکم کو بدل دیا اور فرمایا کہ اگر امام کسی معذوری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی نہ بیٹھیں بلکہ وہ کھڑے ہو کر ہی نماز ادا کریں۔پس چونکہ میں کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھا سکتا اس لئے میں بیٹھ کر نماز پڑھاؤں گا اور دوست کھڑے ہو کر نماز ادا کریں۔“ (روز نامہ الفضل لاہور 03 جولائی 1951ء صفحہ 3) پس اگر امام اپنی کسی مجبوری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھے تو مقتدی کھڑے ہو کر نماز پڑھیں گے۔( قسط نمبر 8، الفضل انٹر نیشنل 05 فروری 2021ء صفحہ 12) 572