بنیادی مسائل کے جوابات — Page 497
کریں تاکہ پتہ لگے کہ مربی صاحب کیسا کام کر رہے ہیں۔اور لوگوں میں بھی یہ چیز پیدا کریں کہ انہوں نے خلیفہ وقت سے تعلق رکھنا ہے۔جب سے انڈو نیشن ڈیسک یہاں قائم ہوا ہے ، کافی تعداد میں لوگ مجھے خط لکھتے ہیں، جو ترجمہ ہو کر آجاتے ہیں۔تو لوگوں کو توجہ دلا یا کریں کہ وہ بھی خلافت سے تعلق رکھیں اور باقاعدگی سے ہر ہفتہ جو جمعہ کا خطبہ ہے وہ سنا کریں اور اس میں جو نصیحت کی بات ہوتی ہے، عمل کرنے والی باتیں ہوتی ہیں، ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔سب سے پہلے مرتی صاحب خود اور پھر لوگ۔(قسط نمبر 4، الفضل انٹر نیشنل 18 دسمبر 2020ء صفحہ 12) 497