بنیادی مسائل کے جوابات — Page 495
حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے متبعین کے لئے مراقبہ کا حقیقی طریق اور اس کے فوائد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: آپ اپنے سارے جسم و جان روح ورواں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ہو جاویں۔پھر خدا تعالیٰ خود بخود تم سب کا حافظ وناصر معین وکار ساز ہو جاوے گا۔چاہیے کہ انسان کے تمام قوی آنکھ ، کان، دل، دماغ، دست و پا جملہ متمسک باللہ ہو جاویں۔ان میں کسی قسم کا اختلاف نہ رہے اسی میں تمام کامیابیاں و نصرتیں ہیں یہی اصل مراقبہ ہے اسی سے حرارت قلبی وروحانیت پیدا ہوتی ہے اور اسی کی بدولت ایمان کامل نصیب ہو تا ہے۔“ ( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 320 ایڈیشن 2016ء) (قسط نمبر 38، الفضل انٹر نیشنل 22 جولائی 2022ء صفحہ 10) 495