بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 468 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 468

ان پہ آئے گی اور پھر ان کو مار پڑے گی۔تو جب تک یہ لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتے، اللہ کے حقوق ادا نہیں کرتے اور اس کے بندوں کے حق ادا نہیں کرتے اس وقت تک حالات نارمل نہیں ہو سکتے۔اس لئے ہم احمدیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے، تبلیغ کرنی چاہیئے اور لوگوں کو بتانا چاہیے کہ دنیا کے حالات نارمل کرنے کے لئے ایک ہی علاج ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی طرف جھکو، اللہ تعالیٰ کی طرف واپس آجاؤ، اللہ تعالیٰ کے حق ادا کرنے والے بنو اور اس کے بندوں کے حق ادا کرنے والے بنو۔(قسط نمبر 22، الفضل انٹر نیشنل 05 نومبر 2021ء صفحہ 11) 468