بنیادی مسائل کے جوابات — Page 466
سوال : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ اطفال الاحمدیہ جرمنی کی Virtual ملاقات مؤرخہ 29 نومبر 2020ء میں ایک طفل کے اس سوال پر کہ کرونا وائرس کے لئے جو آجکل ٹیکہ آیا ہوا ہے کیا وہ ہمیں لگوانا چاہیے یا نہیں ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کے جواب میں فرمایا: جواب: اگر ثابت ہو جائے کہ وہ اچھا علاج ہے اور اگر گور نمنٹ کہتی ہے کہ لگواؤ تو لگوالو کوئی حرج نہیں ہے۔لیکن پہلے اس کا لوگوں کو تجربہ تو ہو جائے کہ جن کو لگا ہے ان کو فائدہ بھی ہوتا ہے یا نہیں۔صرف سوئی چبونے کے لئے نہ ٹیکہ لگوالو۔اگر فائدہ ہوتا ہے تو ضرور لگوانا چاہیئے، کوئی حرج نہیں ہے۔(قسط نمبر 22، الفضل انٹر نیشنل 05 نومبر 2021ء صفحہ 11) 466