بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 465 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 465

لئے آپ کو عہدیدار بنایا گیا ہے اور اس طرح آپ خلیفہ وقت کے مدد گار بھی بن جاتے ہیں اور جماعت کی خدمت کا جو کام ہے اس کو بھی صحیح طرح سر انجام دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی پھر آپ کی خدمت جو ہے وہ مقبول ہوتی ہے۔لیکن اگر صرف عہدہ رکھنا ہے اور عہدہ رکھ کے پھر کام نہیں کرنا اور اپنے غلط نمونے قائم کرنے ہیں، دعاؤں کی طرف توجہ نہیں دینی، آپس میں شعبوں میں تعاون نہیں کرنا، مرکزی شعبوں میں اور ذیلی تنظیموں کے شعبوں میں تعاون نہیں ہونا تو ایسے عہدوں کا کوئی فائدہ نہیں، ایسی تنظیم کو کوئی فائدہ نہیں۔اور یہ آپ لوگ مجھے تو دھو کہ دے سکتے ہیں، یا نظام جماعت کو دھو کہ دے سکتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کو دھو کہ نہیں دیا جا سکتا۔اس لئے ہمیشہ یاد رکھیں، ہر کام کرتے ہوئے ، ہر وقت یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ ہمارے ہر قول اور فعل کو دیکھتا اور سنتا ہے۔اس لئے ہم نے اللہ تعالیٰ کی خاطر ہر کام کرنا ہے اور اس کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں، اپنی تمام Potentials کو استعمال میں لانا ہے تاکہ ہم جماعت کے صحیح فقال رُکن بھی بن سکیں اور جماعت کی صحیح رنگ میں خدمت بھی کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔(قسط نمبر 11 ، الفضل انٹر نیشنل 12 مارچ 2021ء صفحہ 11) 465