بنیادی مسائل کے جوابات — Page 464
سوال : اس سوال پر کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی موجودہ صورتحال میں تبلیغ کا کام کس طرح کیا جائے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جواب: جو آن لائن تبلیغ ہے وہ بہت زیادہ شروع ہو گئی ہے، واٹس ایپ پر، سوشل میڈیا پر۔یہاں دیکھیں کہ لوگوں کے پاس کیا کیا سوال ہیں ؟ کیا کیا Issues اٹھتے ہیں؟ مختلف سائیٹس ہیں، ان میں جاکے ان کو بتائیں کہ ان حالات میں ہمیں اللہ تعالی کی طرف زیادہ جھکنا چاہیئے، اللہ تعالیٰ کی طرف آنا چاہیے، اس کو پہچانا چاہیے۔نہ یہ کہ Atheist بن جائیں اور خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیں۔یا یہ سمجھیں کہ خدا تعالیٰ دعائیں قبول نہیں کرتا یا خدا تعالیٰ نہیں ہے یا دنیا ہی سب کچھ ہے۔اگر دنیا کو بچانا ہے تو یہ کرو۔کیونکہ اس کے بعد پھر جو Crisis آئے گا، اس بیماری کے بعد دنیا کی Economy جب Shatter ہوتی جائے گی تو اگلا Crisis پھر یہ آئے گا کہ پھر ایک دوسرے کے مال پہ قبضہ کرنے کی کوشش کریں گے اور جب مال پہ قبضہ کرنے کی کوشش کریں گے تو جنگیں شروع ہو جائیں گی، جس کے لئے بلاک بنتے ہیں اور بلاک بننے شروع ہو چکے ہیں۔تو اس سے بچنے کے لئے یہی طریقہ ہے کہ خدا کی طرف آؤ اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو۔لیکن جو بھی میڈیا ہے، آخر لوگوں کا دنیا سے رابطہ ہو ہی رہا ہے ناں ؟ اس میڈیا کو آپ بھی استعمال کریں، اور اس طریقہ کو آپ بھی استعمال کریں جو دنیا استعمال کر رہی ہے۔میرا خیال ہے کہ آج جو باتیں ہو گئی ہیں انہی پہ آپ کام کر لیں، اور جو بعض ضروری باتیں تھیں وہ میں نے کہہ دی ہیں کہ ان (نیشنل عاملہ کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔اور جو نیشنل عاملہ سے میں باتیں کر رہا ہوں تو جو متفرق مجالس ہیں ان کے متعلقہ سیکر ٹریان جو ہیں ، ان کے لئے بھی یہی باتیں ہیں، ان کو بھی یہ یاد رکھنی چاہئیں اور اس کے مطابق اپنی Policy بنانی چاہیئے اور عمل کروانا چاہیے۔اگر Grassroots Level پر سارے کام ہونے شروع ہو جائیں، آپ کی مجالس کے ہر شعبہ کے جو متعلقہ سیکر ٹریان ہیں وہ اپنا اپنا کام کریں، ذمہ داری کو سمجھیں تو نیشنل عاملہ کا بھی کام آسان ہو جاتا ہے اور اس مقصد کو بھی آپ پورا کرنے والے بن جاتے ہیں جس کے 464