بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 359 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 359

گا حقائق اور معارف ہر گز نہ کھلیں گے۔“ (البدر جلد 3 نمبر 2 مؤرخہ 8 جنوری 1904ء صفحہ 3) خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے والے انعامات کے شکرانہ کا ایک طریق یہ ہے کہ ان انعامات میں دوسروں کو بھی شریک کیا جائے۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ کی جو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔اب آپ بھی جس طرح بہتر سمجھیں اپنی سہیلیوں کو اس سچی راہ کی تبلیغ کر کے اللہ تعالیٰ کے اس احسان کا شکر ادا کر سکتی ہیں۔(قسط نمبر 34، الفضل انٹر نیشنل 20 مئی 2022ء صفحہ 11) 359