بنیادی مسائل کے جوابات — Page 303
بعض نے بعد میں اظہار کیا کہ ہم خدا کو تو نہیں مانتے لیکن اگر کبھی خدا کو مانا تو ہم تمہارے خلیفہ کی وجہ سے مانیں گے کہ اس نے ہمیں خدا تعالیٰ کی صحیح طرح بات بتائی ہے۔پھر دلوں کو نرم کرنے کے لئے دعا ہونی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ دلوں کو نرم بھی کرے۔اس لئے اپنا ذاتی نمونہ جو ہے وہ بہت ضروری ہے وہ پیش کریں اور قبولیت دعا کے لئے اپنے تجربات بیان کریں۔سب زیادہ تو یہ ہے کہ میرے ساتھ اللہ کا کیا سلوک ہے۔جب اپنے ساتھ اللہ کا سلوک بتائیں گے تو وہ جو First Hand Experience ہے اس سے لوگ پھر زیادہ Impressed ہوتے ہیں۔باقی دلیلیں تو بے شمار ہیں۔” ہمارا خدا ہے “، ”ہستی باری تعالیٰ کے دس دلائل ہیں“، حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی کتاب“ ہستی باری تعالی ہے۔یہ ساری کتابیں اردو میں بھی اور انگلش میں بھی آگئی ہیں۔یہ پڑھو اور ان کو بھی یہ پڑھنے کے لئے دو۔اسی طرح اگر کوئی پڑھا لکھا آدمی ہے اور وہ پڑھنا جانتا ہے تو اس کو ایک تو اسلامی اصول کی فلاسفی“ پہلے دینی چاہیئے ، پھر ہستی باری تعالیٰ کے دس دلائل ہیں وہ دینی چاہیئے۔یہ چھوٹی چھوٹی کتابیں ہیں۔پھر حضرت خلیفہ رابع ” کی کتا۔"Revelation,Rationality,Knowledge and Truth“ ہے اس کا ایک Chapter جو خدا تعالیٰ کی ذات پہ ہے وہ بھی بعضوں کو متاثر کر دیتا ہے۔”ہمارا خدا کی بھی انگلش ٹرانسلیشن ہو چکی ہے وہ دینی چاہیئے کہ پڑھو۔اب پڑھنے کے بعد بھی اگر کوئی نہیں مانتا تو ہمارا کام تو صرف پیغام پہنچانا ہے ، کسی کی ہدایت کے لئے ہم گارنٹی نہیں دے سکتے۔ہدایت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے سپر دلی ہے۔ہمارے سپر د صرف تبلیغ کی ذمہ داری ڈالی ہے کہ ہم تبلیغ کریں اور اللہ تعالیٰ کے رستہ کی طرف لے کے آئیں۔(قسط نمبر 24، الفضل انٹر نیشنل 03 دسمبر 2021ء صفحہ 11) 303