بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 285 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 285

آپ کو دیکھ کر کہہ سکے کہ ہاں واقعی مربی صاحب کا تعلق باللہ بھی ہے، اور توجہ بھی ہے، اور ہمدردی خلق بھی ہے، اور افراد جماعت سے پیار اور محبت کا سلوک بھی ہے۔یہ چیزیں پیدا کریں گے تو تبھی آپ لوگوں کو کامیابیاں ملیں گی۔اپنے لوگوں کی تربیت کر لیں تو آپ کو جماعت میں ایسے ایسے کام کرنے والے مل جائیں گے جو آپ کے مدد گار ہوں گے ، معاون ہوں گے اور پھر آپ کے کام میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔(قسط نمبر 20، الفضل انٹر نیشنل 10 ستمبر 2021ء صفحہ 11) 285