بنیادی مسائل کے جوابات — Page 170
خورد بینی مخلوق کا تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس مخلوق کی طرف آنحضرت الیم نے اشارہ فرمایا ہے ، عربی زبان میں اس کے لئے جن سے بہتر اور کوئی لفظ نہیں ہے۔الہام، عقل، علم اور سچائی صفحہ 311،312) اس سوال پر کہ جنات کے متعلق اسلام کا کیا تصور ہے، قرآن میں یا حدیث میں سے اس کا کیا ثبوت ملتا ہے یا آنحضرت ام کی زندگی میں کوئی ایسا واقعہ ہوا ہے جس سے ثابت ہو کے جنات کا بھی وجود ہے یا جس طرح آج کل کے لوگوں میں تصورات ہیں کہ جن چمڑ جاتے ہیں کیا یہ درست ہے ؟ حضور نے فرمایا: میں تو جنوں پہ بہت بول چکا ہوں۔جن تو ایسی بلا ہے کہ پیچھا ہی نہیں چھوڑتی۔جس مجلس میں جاؤ، جس ملک میں جاؤ جن ضرور آجاتے ہیں۔یعنی جن کا سوال آ جاتا ہے۔بہت دفعہ بتا چکا ہوں، خدام الاحمدیہ کے اجتماعوں میں بھی جن آیا کرتا تھا۔انصار اللہ میں بھی اس نے پیچھا نہیں چھوڑا۔ابھی بھی جہاں کراچی جاؤ وہاں سوال ہو جاتا ہے۔پنڈی جاؤ وہاں سوال ہو جاتا ہے۔انگلستان میں یورپ میں ہر جگہ پاکستانیوں کو جن کے ساتھ بڑی دلچسپی ہے۔جن کا لفظ قرآن کریم میں مختلف جگہوں پر مختلف رنگ میں آیا ہے۔مختصر آ جن سے مراد عربی زبان میں مخفی چیزیں ہیں۔یعنی عربی میں جن لفظ ان چیزوں پر اطلاق پاتا ہے جو کسی پہلو سے بھی مخفی ہوں۔اور سانپ کو بھی اسی لئے جن یا جان کہا جاتا ہے اور عورتوں کو بھی جن کہا جاتا ہے جو پردہ دار ہوں۔بڑے لوگ جو عوام الناس سے الگ رہیں، چھپ کے رہیں ان کو بھی جن کہا جاتا ہے۔پہاڑی قومیں جو عموماً Plain میں بسنے والے لوگوں سے، عام زمین پہ بسنے والے لوگوں سے بے تعلق رہتی ہیں، مخفی رہتی ہیں ان کو بھی جن کہا جاتا ہے۔غاروں کے بسنے والے لوگوں کو بھی جن کہا جاتا ہے۔Hardy، جفاکش اُس کے لئے بھی جن کا 170