بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 163 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 163

دیمک اور دیگر جراثیم کی خوراک قرار دیا۔علاوہ ازیں جن کا لفظ مخفی ارواح خبیثہ یعنی شیطان اور مخفی ارواح طیبہ یعنی ملائکہ کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔جیسا کہ فرمایا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَلِكَ (سورة الجن : 12) جماعتی لٹریچر بالخصوص حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت کی تحریر و تقاریر میں جن کا لفظ عموماً اسی مفہوم میں بیان ہوا ہے۔اور اس سارے کلام میں عوام الناس کے ذہنوں میں پائے جانے والے جنات کے بارہ میں ہر ایسے تصور اور مفہوم کی نفی کی گئی ہے جو انسانوں پر قبضہ کر لیں ، عورتوں کو چمٹ جائیں، لوگوں کو ستائیں یا ان کے قابو میں آجائیں اور انہیں ان کی من پسند کی چیزیں لالا کر دیں۔ایسے جن و ہمی لوگوں کے دماغوں کی تخلیق ہے، جنہیں اسلامی تعلیم تسلیم نہیں کرتی۔چنانچہ جنات کے وجود کی بابت ایک سوال کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: اس پر ہمارا ایمان ہے مگر عرفان نہیں۔نیز جنات کی ہمیں اپنی عبادت، معاشرت، تمدن اور سیاست وغیرہ امور میں ضرورت ہی کیا ہے۔رسول اللہ ا م نے کیا عمدہ فرمایا ہے۔مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ۔انسانی عمر بہت تھوڑی ہے سفر بڑا کڑا اور لمبا ہے اس واسطے زادراہ لینے کی تیاری کرنی چاہیئے۔ان بیہودہ محض اور لغو کاموں میں پڑے رہنا مومن کی شان سے بعید ہے۔خدا کے ساتھ ہی صلح کرو اور اسی پر بھروسہ کرو اس سے بڑھ کر کوئی قادر نہیں۔طاقتور نہیں۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 403 مطبوعہ 2016ء) حضرت خلیفہ المسیح اول رضی اللہ عنہ ان تصوراتی جنوں کا انکار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”یہاں ایک لڑکا رہتا تھا۔اس کا نام عبد العلی تھا۔اس کے باپ کو جنات کے حاضر کرنے کا بڑا دعویٰ تھا۔وہ میرے ساتھ اکثر رہا۔لیکن کبھی بھی 163