بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 158 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 158

اس کو پیار سے یہ کہیں کہ نماز کی حکمت کیا ہے۔پانچ نمازیں کیوں فرض کی گئی ہیں۔جب اس کو حکمت سمجھ آجائے گی تو آپ سے زیادہ نمازیں پڑھنے لگ جائے گا۔میں نے تو تجربہ کر کے یہی دیکھا ہے۔اسی طرح چندہ ہے۔چندہ کی حکمت کیا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ پر ایمان کی حکمت کیا ہے ؟ تو صرف علم الکلام سے متاثر ہونا بات نہیں ہے اس علم الکلام کو ہی لے کے آگے اس کو حکمت سمجھائیں۔جس علم الکلام سے وہ متاثر ہوئے ہیں اسی علم الکلام کو ذریعہ بنائیں۔مثلاً اسلامی اصول کی فلاسفی ہے۔لوگ متاثر ہو کر اسے پڑھتے ہیں۔اب اسلامی اصول کی فلاسفی سے ہی اللہ تعالیٰ کے وجود کا پتہ لگ جاتا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی سے ہی عبادت کی حقیقت پتہ لگ جاتی ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی سے ہی قربانی کا معیار پتہ لگ جاتا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی سے ہی جنت اور دوزخ کا نظریہ پتہ لگ جاتا ہے۔تو یہ ساری چیزیں جب ان کے علم الکلام سے ہی ان کو سمجھائیں گے تو ان کو سمجھ آجائے گی۔تو آپ جو بات کر رہے ہیں اس کی دلیل تو آپ کے پاس خود موجود ہے اسی دلیل کو استعمال کریں۔(قسط نمبر 20، الفضل انٹر نیشنل 10 ستمبر 2021ء صفحہ 11) 158