بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 145 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 145

میں پیشگوئی فرمائی۔دو پہلی اور دوسری جنگ عظیم کی صورت میں عظیم الشان طور پر پوری ہوئیں۔تیسری ہولناک تباہی کے مہیب آثار آسمان پر ہویدا ہیں جس کے اثرات نہایت ہی خوفناک اور تباہ کن ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ خبر بھی دی کہ اس تیسری تباہی کے ساتھ غلبہ اسلام کا زمانہ بھی وابستہ ہے۔اس تباہی سے بچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ انسان سچے راستے کو اختیار کرے اور وہ راستہ اسلام ہے۔اللہ تعالیٰ کا قہر عنقریب اس دنیا پر نازل ہونے والا ہے۔تباہی کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔آؤ! اور استغفار کے آنسوؤں سے اس آگ کے لپکتے ہوئے شعلوں کو سر د کرو۔آؤ! اور محمد رسول اللہ لیلم کے رحم و کرم کے ٹھنڈے سائے تلے پناہ اصل کر لو۔اُٹھو اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کرو۔آؤ! اگر تم اس بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا 66 چاہتے ہو۔“ (خطبه جمعه ارشاد فرمودہ 11 اگست 1967 ء۔خطبات ناصر جلد اوّل صفحہ 808) (قسط نمبر 50، الفضل انٹر نیشنل 10 مارچ 2023ء صفحہ 12) 145