بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 115 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 115

تعلق باللہ سوال: اسی ملاقات میں ایک طفل نے حضور انور کی خدمت اقدس میں عرض کی کہ ہم خدا تعالیٰ کے ساتھ کیسے تعلق پیدا کر سکتے ہیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کا درج ذیل جواب عطا فرمایا: جواب: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں نے تمہیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔تم میری عبادت کرو۔مجھے ایک سمجھو۔میری باتیں مانو۔میرے نبی جو تمہارے پاس تعلیم لے کے آتے ہیں، اس پہ عمل کرو تو تم میرے قریب آ جاؤ گے۔تم نے یہاں دنیا میں کسی سے دوستی لگانی ہو تو تم دوست کی بات مانتے ہو ناں؟ اس کی بات مانتے ہو تو تبھی وہ تمہارے ساتھ دوستی کرتا ہے ناں؟ اگر تم اور وہ دونوں دوست ہو اور تمہارا دوست تمہاری بات نہ مانے اور تم اس کی بات نہ مانو تو پھر دوستی نہیں ناں رہے گی ؟ بس اللہ تعالیٰ بھی یہی کہتا ہے کہ میرے سے دوستی کرو، تم میری بات مانو اور میں پھر تمہاری باتیں مانوں گا۔اور اس طرح تعلق پیدا ہو جائے گا۔(قسط نمبر 9، الفضل انٹر نیشنل 12 فروری 2021ء صفحہ 12) 115