بنیادی مسائل کے جوابات — Page 98
تبلیغ سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ ہالینڈ کی نو مبائعات طالبات کی Virtual ملاقات مؤرخہ 23 اگست 2020ء میں ایک طالبہ نے عرض کیا کہ ہم آن لائن ایک گردی گروپ میں تبلیغ کر رہے ہیں جس میں بعض مُلاں بھی شامل ہیں جو پاکستان سے پڑھے ہوئے ہیں۔اگر اس گروپ کے لوگ ہماری بات سننے میں دیانتدار نہ ہوں تو کیا ہم اس گروپ میں تبلیغ کرتے رہیں یا نہیں؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس بارہ میں رہنمائی فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: جواب: اگر اس نے صرف بحث کرنی ہے تو اس میں وقت ضائع کرنے کا فائدہ کوئی نہیں ہے۔اس سے بہتر ہے کہ کچھ بہتر لوگوں کو Approach کریں اور ان کو تبلیغ کریں، جو سننے والے بھی ہوں۔اور جو ڈھیٹ ہے اور جس نے صرف بحث کرنی ہے اور اعتراض پہ اعتراض کرتے رہنا ہے اور کوئی Sense والی بات نہیں کرنی تو اس پر وقت ضائع کرنے کی ضرورت کیا ہے ؟ اگر تو اس کی نیت نیک ہے، وہ سننا چاہتا ہے اور اخلاق کے دائرہ میں MoralCodes کے اندر رہ کے بات کرتا ہے ، پھر تو ٹھیک ہے، بات ہو سکتی ہے۔اگر وہ غلط قسم کی باتیں کرتا ہے تو پھر اس کو چھوڑیں اور کوئی اور لوگ دیکھیں جو شریفانہ طور پر بات کر سکیں، دلیل سے بات کریں اور اپنی بات کے لئے دلیل دیں اور ہماری دلیل سنیں۔پھر اس کا پوری طرح انصاف کے ساتھ Analysis کریں، پھر دیکھیں کہ کیا سچ ہے، کیا جھوٹ ہے۔(قسط نمبر 14، الفضل انٹر نیشنل 07 مئی 2021ء صفحہ 11) 98