بنیادی مسائل کے جوابات — Page 55
55 55 میں اضافہ کرنا پڑے گا اور پھر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنی ہو گی۔اپنے علم میں اضافہ کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں، اپنی روحانی ترقی کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے مددمانگیں۔اور اس ملک میں جماعت احمدیہ کے پیغام کو پہنچانے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔اور مخالفت کے دُور ہونے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔اپنے ملک کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچانے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔تو بہت ساری دعائیں ہیں جو انسان نے کرنی ہوتی ہیں، وہ آپ کریں۔ایک جوش اور جذبے اور تڑپ سے یہ دعائیں کریں گے تو پھر دیکھیں کہ کس طرح ایک انقلاب آپ بنگلہ دیش میں لے آتے ہیں۔اور پھر جب آپ پہ تھوڑی بہت سختیاں بھی آئیں گی تو پھر اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ ان لوگوں نے سختیاں برداشت کیں ہیں اب ان کی دلجوئی بھی کرو۔تب یہ دلجوئی ہو گی۔(قسط نمبر 7، الفضل انٹر نیشنل 22 جنوری 2021ء صفحہ 12)