بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 315 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 315

پس خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اس آیت میں ان کے تجرد اور تقدس کے مقام کو ظاہر کرے اور بیان کرے کہ وہ جسم اور نفس کے میلوں سے کیسے دور ہیں۔پس ان کا نام اس نے روح یعنی روح القدس رکھا تا کہ اس لفظ سے ان کی شان کی بزرگی اور ان کے دل کی پاکیزگی کھل جائے اور وہ عنقریب قیامت کو اس لقب سے پکارے جائیں گے تا کہ خدا تعالیٰ لوگوں پر ان کا مقام انقطاع ظاہر کرے اور تاکہ خبیثوں اور طیبوں میں فرق کر کے دکھلا دے اور بخدا یہی بات حق ہے۔66 (نور الحق حصہ اوّل صفحہ 74،73 ایڈیشن اوّل) (قسط نمبر 27، الفضل انٹر نیشنل 21 جنوری 2022ء صفحہ 11) 315