بنیادی مسائل کے جوابات — Page 240
حضرت عائشہ کی شادی کے وقت عمر سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ خاکسار کی ملاقات مؤرخہ 13 دسمبر 2020ء میں آنحضور الم کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کے وقت حضرت عائشہ کی عمر کے بارہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مختلف روایات پر غور و خوض فرمانے اور اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات ملاحظہ فرمانے کے بعد اس مسئلہ پر رہنمائی فرماتے ہوئے درج ذیل ارشادات فرمائے۔حضور انور نے فرمایا: جواب: آنحضور الم کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی کے وقت حضرت عائشہ کے عمر کے بارہ میں تاریخ و سیرت اور تفسیر و حدیث کی کتب میں بہت اختلاف پایا جاتا ہے۔چنانچہ حضور ام کے ساتھ نکاح کے وقت حضرت عائشہ کی عمر 6 سال سے لے کر 16 سال اور رخصتی کے وقت 9 سال سے 19 سال تک لکھی گئی ہے۔اگر چہ صحاح ستہ کی روایات میں جن میں صحیح بخاری کی روایات بھی شامل ہیں، حضرت عائشہ کی عمر نکاح کے وقت چھ سال اور شادی کے وقت نو سال بیان ہوئی ہے۔لیکن اگر ان روایات کو درایت و روایت کے اصولوں پر پر کھا جائے تو حضرت عائشہ کی عمر کے بارہ میں مروی یہ روایات ثقاہت کے معیار سے نیچی ٹھہرتی ہیں۔اس حوالہ سے صحاح ستہ میں بیان 21 روایات میں سے 14 روایات ہشام بن عروہ سے مروی ہیں اور باقی روایات ابو عبیدہ، ابو سلمہ اور اسود سے مروی ہیں۔تعجب کی بات ہے کہ تاریخ وسیرت کے اس نہایت مشہور اور اہم واقعہ کو کسی جلیل القدر صحابی نے بیان نہیں کیا۔حضرت عائشہ کی کم عمری میں شادی سے متعلق روایت پہلی بار 185 ہجری میں منظر عام پر آئی جبکہ اس مضمون کی اکثر روایات کے روای ہشام اور عروہ کو وفات پائے ایک عرصہ گزر چکا تھا۔مزید یہ کہ ہشام اور عروہ جن کی زندگی کا زیادہ عرصہ مدینہ میں گزرا، اور مدینہ کے نامور محدث، امام مالک ان ( ہشام بن عروہ) کے ایک مایہ ناز شاگر د تھے ، اس کے باوجود آپ کی تالیف کردہ کتاب موطا امام مالک میں اس روایت کا کوئی ذکر نہیں۔اپنی عمر کے آخری حصہ میں ہشام بن 240