بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 128 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 128

اسی طرح انسان اور ہر زندہ چیز کے پانی سے پیدا ہونے کی بھی کئی تشریحات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے احمدیت نے بیان فرمائی ہیں۔جن میں سے یہ بھی ہے کہ ہر چیز پانی سے ہی زندہ ہے۔چنانچہ آسمان سے بارش برستی ہے تو زمین میں فصلیں اگتی ہیں جو زندگی کا سبب بنتی ہیں۔اسی طرح روحانی زندگی کے لئے بھی ضروری ہے کہ آسمان سے روحانی پانی اتر تار ہے۔اسی طرح میٹھے اور نمکین پانی کے جو ذخائر ہیں یعنی سمندر اور دریا، ان میں بھی اللہ تعالیٰ نے مختلف اقسام کی مچھلیوں اور آبی مخلوقات کی صورت میں انسانوں اور دیگر جانوروں کے لئے خوراک کی صورت میں زندگی کے سامان پیدا کئے ہیں۔پس ان آیات قرآنیہ میں بیان وسیع مضامین کو صرف ایک پہلو تک محدود رکھنا درست نہیں۔ہاں ان سے ایسے مختلف معانی نکالنا جو قرآن کریم اور آنحضور الم کی تعلیمات نیز حضور ا م کے غلام صادق اور اس زمانہ کے حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تفاسیر و تشریحات کے مطابق ہوں، جائز ہے۔(قسط نمبر 46، الفضل انٹر نیشنل 23 دسمبر 2022ء صفحہ 11) 128