بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 90 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 90

06 90 مشرکانہ عقائد پر ہے اور ایک چھپی ہوئی برائی ہے۔ایک سچے مسلمان اور خصوصاً ایک احمدی کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے کہ ہر وہ کام جس کی بنیاد شرک پر ہو اگر چہ وہ Fun کے طور پر ہی ہو اسے اس سے بچنا چاہیے، کیونکہ اس قسم کی رسومات انسان کو مذہب سے دور لے جاتی ہیں۔پھر اس تہوار کے موقعہ پر تفریح کے نام پر بچے لوگوں کے گھروں میں فقیروں کی طرح جو مانگتے پھرتے ہیں وہ بھی ایک احمدی بچہ کے وقار کے خلاف ہے۔ایک احمدی کا اپنا ایک وقار ہوتا ہے اور اس و قار کو ہمیں بچپن سے ہی بچوں کے ذہنوں میں قائم کرنا چاہیئے۔ان باتوں کے علاوہ بھی اس رسم کے اور بہت سے معاشرتی بد اثرات نئی نسل پر ہو رہے ہیں۔پس Halloween کی رسم میں کسی احمدی کو شامل ہونے کی اجازت نہیں چاہے بھوت، چڑیل بننا ہو یا پری بننا ہو ، کیونکہ یہ رسم ایک غلط اور مشرکانہ عقیدہ پر مبنی ہے۔(قسط نمبر 31، الفضل انٹر نیشنل 08 اپریل 2022ء صفحہ 11)