بُخارِ دل — Page 3
3 پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ لجنہ صد سالہ جشن تشکر کی خوشی میں کتب شائع کرنے کے منصوبے پر ثابت قدمی سے عمل کر رہی ہے بخار دل، جو حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کا شعری مجموعہ ہے اس سلسلے کی تر اسی ویں (83) کتاب ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِک حضرت میر صاحب کی صاحبزادی آپا طیبہ صدیقہ صاحبہ مرحومه لجن کے اشاعتی پروگرام میں اس بیش بہا خزانہ کے اضافہ کا باعث بنیں (اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بلند فرما تا چلا جائے آمین ) آپ کی تحریک پر مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل دو ضخیم جلدوں میں شائع ہو چکی ہے۔اب 'بخار دل، پیش خدمت ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ اس کے بعد آپ بیتی ، کر نہ کر اور تواریخ بیت فضل لندن بھی شائع کرنے کا ارادہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری مساعی قبول فرمائے اور جماعت کے تقویٰ میں ترقی کا باعث بنائے۔