بُخارِ دل — Page 274
274 (184) نافرمان اولاد جو اولاد ہو نیک و فرمان بر وہ ہیں نور چشم اور لخت جگر نہیں تو تری آستیں کے ہیں سانپ و یا بغلی گھونسے ہیں وہ بز گہر (185) ذکر الہی کا فائدہ کمزور ہو ایماں اگر تب ذکر کی تاکید کر ایمان میں جب جاں پڑے پھر قرب کی امید کر حق الیقیں گر چاہتا ہے اور اطمینانِ قلب تسبیح کر، تہلیل کر، تکبیر کر، تحمید کر (186) بولومگر اچھی بات نہ بولے اگر وہ تو حیوان ہے اگر لغو بولے تو شیطان ہے کرے نیک باتیں، رہے معتدل کہ حیوانِ ناطق یہ انسان ہے (187) اگر قلبی اسرار فاش ہو جائیں تو لوگوں کا ایک جگہ رہنا محال ہو جائے میرے دل کے گناہوں کو جو تم پڑھ لو تو کہہ دو گے کہ یا تو اس زمیں پر ہم رہیں گے یا ر ہو گے تم تمہارا دل بھی گر محشر میں میں پڑھ لوں تو کہہ دوں گا کہ اب جنت میں یا تو ہم رہیں گے یا رہو گے تم (188) زکوۃ حسن یعنی احسانات خداوندی 66 زکوۃ حسن لینے کو شہ خوباں کے ہاتھوں سے سراپا بن گیا ہوں دوستو کاسہ گدائی کا غریبی نے مری اُس کو کیا ہے مہرباں مجھ پر بھلا پھر کیوں مجھے شکوہ ہو اپنی بے نوائی کا