بُخارِ دل

by Other Authors

Page 273 of 305

بُخارِ دل — Page 273

273 (179) تناسخ کا چکر تناسخ مان کر اپنے تئیں کرتا ہے کیوں ہیں کہ کنوکشن کی خاطر چاہئے مضبوط ساڈینا بھلا غیرت تری ایسا عقیدہ کیونکر مانے گی؟ کبھی شوہر ہو تو ماں کا کبھی جوڑو کا ہو بیٹا (180) مُردہ اور زندہ خدا یورپ کا مرا ہوا خدا ہے مغرب کے سولی ٹنگا ہوا خدا ہے ہے یہ دیکھ کر عقائد غصے میں بھرا ہوا خدا (181) خالق کون و مکاں مکاں کو اور زماں کو حق تعالیٰ نے کیا پیدا مقید کر دیا مخلوق کو ان جیل خانوں میں سو ہم محدود ہیں، فانی ہیں اور بندے ہیں خالق کے اکیلا ہے وہی آزادان سب کارخانوں میں (182) لا تَذِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى کیا دائیں بائیں دیکھ رہے ہواے مہرباں یہ پل صراط ہے۔نہیں قلیوں کا یہ مکاں کوئی نہیں اُٹھاتا کسی دوسرے کا بوجھ اپنی صلیب آپ اُٹھانی پڑے گی یاں (183) نیک میاں بیوی عورت جو نیکو کار ہو خاوند کی جو عزت کرے گھر میں بسے الفت کرے بچے بنے خدمت کرے شوہر جو صالح نیک ہو گل مہر دے نگراں بنے تعلیم دے نیکی کرے سب خرچ دے شفقت کرے 1 ہیٹا : ذلیل 2 کنوکشن Conviction: یقین وایمان 3 ڈیٹا Data : دلائل نبوت وجوہ