بُخارِ دل

by Other Authors

Page 162 of 305

بُخارِ دل — Page 162

162 پنجاب چہ پنجاب، انتخاب هفت کشور کہ ہے تہذیب یاں کی سب سے بہتر اگر صورت کی دیکھو شان و شوکت تو سب صوبوں سے حسن اس کا ہے خوشتر غریبوں تک کا کھانا گندم اور گھی ہر اک دہقاں کے گھر ہے شیر وشکر ز میں اچھی ہے اور نہروں کی کثرت غذا ملتی ہے سب کو پیٹ بھر کر سبھی یاں چارپائی پر ہیں سوتے نہ تختوں پر، نہ مٹی پر ہے بستر پہنتے جوتیاں، گرگابیاں ہیں برہنہ پا نہیں پھرتے زمیں پر جو ہیں روحانیت میں سب سے اعلیٰ تو جسمانی قویٰ میں سب سے بڑھ کر نہیں جامِد مقلد اولڈ فیشن ہر اک تحریک کو لیتے ہیں سر پر اگر باشندے اس کے زندہ والی میں تو خود یہ ہند کا سے دست کرنے خدا نے چن لیا پنجاب کو خود کہ دُنیا کی ہدایت کو ہو سنٹر مسیح پاک کو مبعوث کر کے بنایا اُس کو سب ملکوں کا لیڈر نبی کا تھا یہیں آنا مقدر 1 3 اکھاڑا ہے مذاہب کا یہی ملک 1 اولڈ فیشن : پرانی طرز کے۔2 سرسید احمد خان نے یہاں کے لوگوں کو زندہ دلان پنجاب کا خطاب دیا تھا۔3 دست منجر یعنی ہندوستان کا بازوئے شمشیر زن 4 سنٹر (Centre) یعنی مرکز۔