حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 7
حضرت یو زینب صاحبہ تھا۔جس کے متعلق ایک الہام یہ بھی تھا وہ بادشاہ آیا ، سو بچو ! اس طرح عزیزوں کی مخالفت کے باوجود ہ مئی 1000 ء میں آپ کی شادی ہوگئی۔جس کا قصہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ یوں سناتی ہیں:۔یو زینب کا رخصتانہ نہایت سادگی سے ہمارے دار مسیح سے ملحق مکان سے عمل میں آیا۔حضرت اماں جان نے سامان، کپڑا، زیور وغیرہ ہمارے ہاں بھجوا دیا تھا اور چونکہ نواب صاحب کا منشاء تھا کہ حضرت فاطمہ کی طرح رخصتا نہ ہو سو دلہن تیار ہوگئی تو نواب صاحب نے پاس بٹھا کر نصائح کیں، اور پھر مجھے کہا کہ حضرت اُم المومنین کی طرف چھوڑ آؤں۔سیدہ ام ناصر والے صحن میں جو سیدہ ام وسیم صاحبہ کی طرف سے سیڑھیاں اترتی ہیں وہاں حضرت اماں جان نے استقبال کیا اور دلہن کو دارالبرکات میں لے گئیں۔( یہ اب حضرت اُم طاہر صاحبہ کا مکان کہلا تا ہے۔) یہاں آپ کو تاریخ سے آگاہ کرنے کے لئے یہ بتانا ضروری ہے حضرت بو زینب کے رخصتانہ سے تھوڑا پہلے آپ کے والد کی شادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے ہو گئی تھی۔اس شادی کو آپ نے اور آپ کے بھائیوں نے بڑی خوش دلی سے قبول کیا۔اس بارہ میں حضرت نواب صاحب لکھتے ہیں:۔شادی کے بعد کچھ دن قادیان گزار کر گاڑی کے ذریعہ لاہور