بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 5
بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 5 زوجہ ثانی مہتاب بیگم صاحبہ بیگم حضرت سیدمحمدسرورشاہ صاحب حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب کا دوسرا نکاح مہتاب بیگم صاحبہ سے ہوا یہ رشتہ بھی الہی تقدیر کا عظیم الشان نمونہ ہے۔ہجرت کے بعد جب سید محمد سرور شاہ صاحب قادیان آگر آباد ہوئے تو ایک دفعہ طاعون کے دنوں میں آپ کو دارا مسیح میں ٹھہرایا گیا۔قدرت اللہ صاحب ڈیوڑھی بان مع اہل وعیال اور آپ ایک ہی حصہ میں رہتے تھے۔حضرت اُم المؤمنین چاہتی تھیں کہ مولوی صاحب کا رشتہ قدرت اللہ خان صاحب کے ہاں ہو جائے۔چونکہ مولوی صاحب کی رائے تھی کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بغیر پوچھے از خود ہی ارشاد فرمائیں تو مجھے کوئی عذر نہ ہوگا۔اس لئے یہاں رشتہ نہ ہوا۔ایک روز عرب صاحب کے لئے رشتہ کا ذکر ہو رہا تھا۔حضور علیہ السلام نے بعض رشتے نا منظور کئے اور فرمایا ایسا رشتہ ہونا چاہئیے جو ظاہری شکل و شباہت میں بھی اچھا ہو۔مثلاً میاں جیون بٹ صاحب امرتسری کے ہاں۔مولوی صاحب میاں جیون بٹ صاحب سے واقف نہ تھے بلکہ ان کو